ناروےکے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈ نے ٹو ر ڈی فرانس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا

پیرس۔11جولائی (اے پی پی):ناروے کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن جوناس ونجیگارڈنے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹو رڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے …

پیرس۔11جولائی (اے پی پی):ناروے کے نامور سائیکلسٹ اور دفاعی چیمپئن جوناس ونجیگارڈنے ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹو رڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس کے 11ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ایواکس لیس بینس اور لی لیوران تک کا 211 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا،27 سالہ ناروے کے سائیکلسٹ جوناس ونجیگارڈنے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فاصلہ 4گھنٹے 58منٹ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے دوسری جبکہ24سالہ بیلجیئم کے سائیکل سوار ریمکو ایونپولین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹو ر ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ،یہ ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹوور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔\932