کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کوئٹہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بدھ کو مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ …

کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ
مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر

کوئٹہ ۔ 29 مارچ (اے پی پی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے بدھ کو مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کمانڈر کو مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ نے مردم شماری کی اہمیت کا ذکر کیا۔ لوگوں نے مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ فریضے اور لگن کو سراہا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے مردم شماری کے بلاامتیاز عمل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس کے لئے سول اور ملٹری سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply