وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں میں 2سالہ توسیع ضروری تھی۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر ہماری تمام جماعتوں سے تقریبا 15 میٹنگز ہوئیں اور اس ضمن میں ہماری آخری اور فائنل میٹنگ 28فروری کو ہوئی جس میں اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں میں …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتوں میں 2سالہ توسیع ضروری تھی۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر ہماری تمام جماعتوں سے تقریبا 15 میٹنگز ہوئیں اور اس ضمن میں ہماری آخری اور فائنل میٹنگ 28فروری کو ہوئی جس میں اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں میں توسیع کا یہ فیصلہ کیا گیا اور سب نے یکم یا دو مارچ کو اسمبلی کا اجلاس بلانے کا بھی کہا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 مارچ کو ملٹی پارٹیز میٹنگ کے اعلان کے بعد اسے مزید دو چار دن آگے لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی اس میں شامل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے جو9 مطالبات پیش کیے ان میں سے 4کو مسودے میں شامل بھی کیا گیا تاکہ اتفاق رائے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1992ءاور 2001ءکے قوانین کے تحت غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس کو مکمل تحفظ حاصل ہے، بے نامی اکاﺅنٹس کی تو اب تک ملک میں اجازت تھی لیکن آنے والے سالوں میں پیسہ چھپا کر رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

Leave a Reply