مارکیٹ ٹریژیری بلز کی مجموعی رقم 156ارب18کروڑ 61لاکھ سے زائد روپے میں فروخت کر دیئے

کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز کی مجموعی رقم 156ارب18کروڑ 61لاکھ سے زائد روپے میں فروخت کر دیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3ماہ ،6ماہ اور12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونیوالی مجمو عی بولی 156ارب 18کروڑ61لاکھ 45ہزار روپے میں فروخت …

کراچی ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ ٹریژیری بلز کی مجموعی رقم 156ارب18کروڑ 61لاکھ سے زائد روپے میں فروخت کر دیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے3ماہ ،6ماہ اور12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونیوالی مجمو عی بولی 156ارب 18کروڑ61لاکھ 45ہزار روپے میں فروخت کر دیے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی159ارب40کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔قبل ازیں مرکزی بینک نے3ماہ ،6ماہ اور12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ29مارچ 2017ءتک ٹینڈر طلب کئے تھے نیلامی میں3ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلئے 90ارب6کروڑ22لاکھ45ہزار روپے اور6ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلئے66ارب12کروڑ39لاکھ روپے کی موصول ہونیوالی بولیاں منظور کر لی گئیں تاہم12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلئے بولی موصول نہیں ہوئی ۔

Leave a Reply