یورپین سٹاک مارکیٹس میں بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کے بعد زبردست تیزی

نیو یارک۔ 30 مارچ (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ امریکی سٹاکس بھی تیزی میں رہے۔ ذرائع کے مطابق یورو سٹاکس 50 انڈیکس 0.3فیصد ‘ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30انڈیکس 0.4 فیصد ‘ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس بھی 0.4 فیصد اور پیرس کا سی اے سی 40انڈیکس 0.5فیصد اپ رہا۔ وال سٹریٹ میں …

نیو یارک۔ 30 مارچ (اے پی پی) یورپین سٹاک مارکیٹس میں بریگزٹ کا عمل شروع ہونے کے بعد زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ امریکی سٹاکس بھی تیزی میں رہے۔ ذرائع کے مطابق یورو سٹاکس 50 انڈیکس 0.3فیصد ‘ فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30انڈیکس 0.4 فیصد ‘ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس بھی 0.4 فیصد اور پیرس کا سی اے سی 40انڈیکس 0.5فیصد اپ رہا۔ وال سٹریٹ میں ڈوجانز 0.2 فیصد ‘ ایس اینڈ پی 0.1فیصد اور ناسڈک انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ فوریکس کاروبار میں یورو ڈالر کے مقابلے میں ڈاﺅن کے ساتھ 1.0767 میں تبادلہ ہوا۔ پاﺅنڈ کی شرح بھی ڈاﺅن کے ساتھ 1.2440 ڈالر رہی جبکہ ڈالر کی شرح تبادلہ 111.04 ین رہی جو کہ گزشتہ روز 111.08 ین پر تھی۔

Leave a Reply