پیمرا اتھارٹی کا اجلاس، سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-18ءمیں پیش کیا گیا

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے 128 ویں اتھارٹی اجلاس میں پیمرا کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-18ءمیں پیش کیا گیا۔ اتھارٹی ممبران نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی۔ جمعرات کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اتھارٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران پیمرا کے بجٹ کی تفصیلات پیش کی گئی۔ اتھارٹی اجلاس میں پی …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے 128 ویں اتھارٹی اجلاس میں پیمرا کا سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2017-18ءمیں پیش کیا گیا۔ اتھارٹی ممبران نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دی۔ جمعرات کو پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اتھارٹی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران پیمرا کے بجٹ کی تفصیلات پیش کی گئی۔ اتھارٹی اجلاس میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کرنے والے پیمرا ملازمین کےلئے الاﺅنس کی بھی منظوری دی گئی۔ اتھارٹی اجلاس میں دوران ملازمت انتقال کر جانے والے پیمرا ملازمین کے لئے وفاقی حکومت کے منظور شدہ پیکیج کے براہر مراعات کی منظوری بھی دی گئی۔

Leave a Reply