سوئس اوپن ٹینس ، فیلکس اوجرالیاسائم اور میٹیو بیریٹینی مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برن۔19جولائی (اے پی پی):کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ فیلکس اوجرالیاسائم نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں جرمن حریف یانک ہنف مین کو جبکہ اٹلی کی میٹیو بیریٹینی نے کولمبین حریف کھلاڑی ڈینیئل گیلان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست …

برن۔19جولائی (اے پی پی):کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ فیلکس اوجرالیاسائم نے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ کے میچ میں جرمن حریف یانک ہنف مین کو جبکہ اٹلی کی میٹیو بیریٹینی نے کولمبین حریف کھلاڑی ڈینیئل گیلان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گیسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جرمن حریف یانک ہنف مین کو 6-7(6-8)اور 2-6 سے شکست د ے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اٹلی کی میٹیو بیریٹینی نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبین حریف کھلاڑی ڈینیئل گیلان ریوروس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دی اور کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔