اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):عالمی یوتھ فٹ بال کپ ’’ناروے کپ2024‘‘ کے لئے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جو 25 جولائی تک جاری رہے گا ۔ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کےلئے 25 جولائی کو ناروے کے لئے اڑان بھرے گی۔ اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب …
ناروے کپ 2024 ء کیلئے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی سے شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):عالمی یوتھ فٹ بال کپ ’’ناروے کپ2024‘‘ کے لئے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا فائنل تربیتی کیمپ 21 جولائی کو اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا جو 25 جولائی تک جاری رہے گا ۔ قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کےلئے 25 جولائی کو ناروے کے لئے اڑان بھرے گی۔
اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ناروے کپ کےلئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی تھی ۔ ناروے کپ کا انعقاد27 جولائی سے 3 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم پانچویں مرتبہ میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔ قومی ٹیم نے ناروے کپ 2015 ء میں دوسری ،2016 ء میں تیسری اور 2023 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم رہی ۔2022 ء میں دوحہ (قطر)میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ میں قومی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی تاہم پاکستان ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں مصر کے خلاف 3-4 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈکپ 2018ء روس میں بھی رنر اپ تھی جبکہ 2014ء برازیل میں وہ تیسرے نمبر پر رہی ۔








