کراچی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ملک میں اےل پی جی کی قےمت مےں 10 روپے فی کلو کم ہوگئی جبکہ 120 روپے گھرےلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈر480 روپے سستا ہوگےا۔ عالمی مارکیٹ مےں اےل پی جی کی قےمت مےں واضح کمی کے بعد لوکل مارکےٹ مےں اےل پی جی سستی ہوگئی۔ بےن القوامی منڈی مےں 92ڈالر فی مےٹرک ٹن کمی کے بعد قےمت 552ڈالر فی مےٹرک ٹن سے کم …
اےل پی جی کی قےمت مےں 10روپے فی کلو کی کمی، 120روپے گھرےلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈر480 روپے سستا ہوگےا

مزید خبریں
کراچی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ملک میں اےل پی جی کی قےمت مےں 10 روپے فی کلو کم ہوگئی جبکہ 120 روپے گھرےلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈر480 روپے سستا ہوگےا۔ عالمی مارکیٹ مےں اےل پی جی کی قےمت مےں واضح کمی کے بعد لوکل مارکےٹ مےں اےل پی جی سستی ہوگئی۔ بےن القوامی منڈی مےں 92ڈالر فی مےٹرک ٹن کمی کے بعد قےمت 552ڈالر فی مےٹرک ٹن سے کم ہو کر 460ڈالر فی مےٹرک ٹن پر آگئی۔ درآمدی گےس کی قےمت مےن کمی کے بعد لوکل مارکےٹ مےں 10ہزار روپے فی مےٹرک ٹن کی قےمت مےں کمی ہوگئی۔ ا ےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اےل پی جی کی طلب و رسد کو پورا کرنے کےلئے سردےوں مےں لوکل پےداوار کا 55فےصد ےعنی 55ہزار مےٹرک ٹن اور گرمےوں مےں 30سے 40فےصد ےعنی30ہزار سے 35ہزار مےٹرک ٹن اےل پی جی کی اضافی ضرورت ہوتی ہے۔







