وزیر داخلہ کا انسانی اعضاءکی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کی خبروں کا نوٹس ، ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انسانی اعضاءکی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اعضاءکی خریدوفروخت اور پیوند کاری نہ صرف غیر قانونی بلکہ …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انسانی اعضاءکی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوند کاری کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو معاملہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ انسانی اعضاءکی خریدوفروخت اور پیوند کاری نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر انسانی فعل ہے جس کی کسی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد، سہولت کاروں اور مراکز کی نشاندہی اور ایسے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے بھرپور مہم شروع کی جائے۔

Leave a Reply