حکومت انسانی حقوق سے متعلق تعلیم اور آگاہی کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزارت انسانی حقوق

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو انسانی حقوق کی تعلیم ،حساسیت اور آگاہی کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انسانی حقوق کے احترام بار ے تحقیق و رابطہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) موجودہ حکومت نے انسانی حقوق کی بہتری کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو انسانی حقوق کی تعلیم ،حساسیت اور آگاہی کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں انسانی حقوق کے احترام بار ے تحقیق و رابطہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی ترقی کے لئے کام کیا جارہاہے غریب متاثرین کی قانونی معاونت کیلئے بھی انڈومنٹ فنڈ رکھا گیا ہے ۔ وزارت کے ذرائع کے مطابق ایک قومی ٹاسک فورس اس کی نگرانی کریگی تاکہ غریب ، مستحق اور انسانی حقوق سے متاثرہ افراد ہی قانونی معاونت کے اس انڈومنٹ فنڈ سے استفادہ کر سکیں ۔

Leave a Reply