پیرس اولمپکس ویمنزفٹ بال ،کولمبیا،کینیڈا،آسٹریلیا،امریکا،جاپان اورسپین نے اپنے میچز جیت لئے

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں کولمبیا،کینیڈا،آسٹریلیا،امریکا،جاپان اورسپین کی خواتین فٹ بال ٹیموں نے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیون سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کولمبیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان …

پیرس۔29جولائی (اے پی پی):پیرس اولمپکس 2024 کے ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں کولمبیا،کینیڈا،آسٹریلیا،امریکا،جاپان اورسپین کی خواتین فٹ بال ٹیموں نے میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں فٹ بال ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ خواتین کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیون سٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کولمبیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کولمبیاکی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

سٹیڈ جیوفرائے گیچارڈ، سینٹ ایٹین میں گروپ اے کے ایک اور میچ میں کینیڈا اور میزبان فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کینیڈا کی ٹیم نے میزبان فرانس کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا۔ سٹیڈ ڈی نیس میں گروپ بی کی ٹیموں زیمبیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ویمنز فٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد زیمبیا کی ویمنز فٹ بال ٹیم کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا دیا۔

سٹیڈ ڈی مارسیل، مارسیل میں اسی گروپ کے ایک اور میچ میں امریکا اور جرمنی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں امریکا کی ٹیم نے باآسانی حریف جرمن ویمنز فٹ بال ٹیم کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا۔پارک ڈیس پرنسز، پیرس میں گروپ سی کی ٹیموں برازیل اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ جاپان نے برازیل کی ویمنز ٹیم سے سخت مقابلے کے بعد 1-2 گول سے جیت لیا۔سٹیڈ ڈی لا بیوجوئر، نانٹیس میں گروپ سی کے ہی ایک اور میچ میں سپین اور نائیجیریا کی خواتین فٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سپین کی ٹیم نے نائیجیریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

اولمپکس مقابلوں میں خواتین کا فٹ بال ٹورنامنٹ 10اگست تک جاری رہےگا۔گروپ فاتح اور رنر اپ کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی دو بہترین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔چاروں کوارٹر فائنلز3 اگست ،سیمی فائنلز6 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ کانسی کے تمغے کے لئے میچ 9 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ طلائی تمغے کے لئے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں