اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی)کے صدر عاطف اکرام شیخ نے چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر چلانے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر چلانے سے سستی بجلی پیدا ہو گی۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر چلانے سے سستی بجلی پیدا ہو گی۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقامی آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی، کیپسٹی چارجز کے خاتمے کیلئے بات چیت شروع کی جائے۔عاطف اکرام شیخ نے کہاکہ ملک میں صنعت اور کاروبار چلے گا تو ہی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکے گا۔ حکومت بجلی ٹیرف میں ریلیف دے تو بزنس کمیونٹی برآمدات کو 3 سال میں 65 ارب تک لیجانے کا حدف حاصل کر لے گی۔ بند پاور پلانٹس بھی کیپسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے وصول کر رہے ہیں ۔ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، سستی بجلی کے نئے معاہدے تشکیل دئیے جائیں۔