بیڈ ویئرز کی برآمدات میں مالی سال 2024 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈ

191
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):بیڈ ویئرز کی برآمدات میں مالی سال 2024 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں بیڈ ویئرز کی برآمدات سے ملک کو 2.803 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں بیڈویئرز کی برآمدات سے ملک کو 2.692 ارب ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

جون 2024 میں بیڈویئرز کی برآمدات سے ملک کو 234 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل جون کے مقابلہ میں 2فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جون میں بیڈ ویئرز کی برآمدات کا حجم 240 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں بیڈ ویئرز کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

مئی میں بیڈ ویئرز کی برآمدات کا حجم 277 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو جون میں کم ہو کر 234 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ مالی سا ل 2024 کے دوران ٹیکسٹائل گرو پ کی مجموعی برآمدات کا حجم 16.56 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو مالی سال 2023 کے 16.50 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 0.9 فیصد زیادہ ہے۔