نیب میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری الطاف بوآنی ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی،ناصر اقبال ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی تعینات اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر محمد الطاف بوآنی کو ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ‘ ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سکریٹریٹ ناصر اقبال کو …
نیب میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری

مزید خبریں
نیب میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری
الطاف بوآنی ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی،ناصر اقبال ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی تعینات
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر محمد الطاف بوآنی کو ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی ‘ ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سکریٹریٹ ناصر اقبال کو ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ‘ ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) نیب راولپنڈی عتیق الرحمن کو ڈائریکٹر جنرل (آپریشن) نیب ملتان تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر نیب سکھر فیاض احمد قریشی ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن ڈویژن عاصم لودھی اسی پے سکیل پر ڈائریکٹر چیئرمین سیکریٹریٹ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔







