وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

عمران خان کی شہ پر نعیم الحق نے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ اور دوست ممالک خصوصا ً برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے بارے میں بے بنیاد اور بغیر ثبوت الزامات لگائے ،بیان عوام کے ووٹوں کی توہین ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی …

عمران خان کی شہ پر نعیم الحق نے قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ اور دوست ممالک خصوصا ً برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے بارے میں بے بنیاد اور بغیر ثبوت الزامات لگائے ،بیان عوام کے ووٹوں کی توہین ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی شہ پر نعیم الحق نے پاکستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ اور دوست ممالک خصوصا ً برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے بارے میں بے بنیاد اور بغیر ثبوت الزامات لگائے۔ منگل کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی خیر خواہ ایسا بیان نہیں دے سکتا، یہ بیان عوام کے ووٹوں کی توہین ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان نواز شریف دشمنی میں پاکستان دشمنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جھوٹے الزامات لگانے والے سیاسی نابالغوں کا ٹولہ ہے، انہیں پاکستان کی عزت اور مفاد کی قطعاً کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے لوگ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply