صدر مملکت ممنون حسین کی پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین کی سربراہی میں فرانسیسی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے فرانس کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین تھائرے فلم لین کی سربراہی میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر فرانس کے سفیر، اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں جن سے فرانس کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایوان صدر میں پاکستان فرانس بزنس کونسل کے چیئرمین تھائرے فلم لین کی سربراہی میں فرانسیسی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر فرانس کے سفیر، اعلیٰ حکام اور فرانس کی 16 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا لیکن اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے انتہائی مختصر مدت میں دہشت گردی پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل شاندار ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستا ن کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اس کے علاوہ محفوظ سرمایہ کاری کےلئے موثر قوانین بنائے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply