اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں عمران خان اور جہانگیر ترین کے مالیاتی غبن، اثاثوں کو چھپائے جانے اور ٹیکس چوری کے معاملات کی تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں، عمران خان مختلف جماعتوں کے رہنماﺅں پر مسلسل الزامات لگا رہے ہیں۔ منگل کو یہاں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل …
دانیال عزیز کاوزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماﺅں عمران خان اور جہانگیر ترین کے مالیاتی غبن، اثاثوں کو چھپائے جانے اور ٹیکس چوری کے معاملات کی تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کمیٹی تشکیل دیں، عمران خان مختلف جماعتوں کے رہنماﺅں پر مسلسل الزامات لگا رہے ہیں۔ منگل کو یہاں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دستاویزی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کی سکیم کے ذریعے اپنے اثاثوں کو سفید کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 17 سال تک اپنے فلیٹ کو ڈیکلیئر نہیں کیا، اپنے اثاثے چھپائے اور ٹیکس چوری کیا۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے 2000ءمیں اپنی غیر اعلانیہ آمدن کا گوشوارہ جمع کرایا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اپنی آف شور کمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کی مالی تفصیلات ڈیکلیئر نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اپنے مالی معاملات سے متعلق سوالات کا جواب دیں، عمران خان متضاد بیانات دے رہے ہیں جنہوں نے اسمبلی میں بیان دیا کہ وہ لندن کا فلیٹ بیچ کر رقم پاکستان لایا جبکہ ایک اور بیان میں کہا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما خان سے قرضہ کی رقم لے کر بنی گالہ کی اراضی خریدی اور پھر اسے یہ رقم واپس کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان نے حبیب بینک لمیٹڈ کے ذریعے رقم منتقل کی جبکہ دستاویزات کے مطابق یہ رقم راشد علی خان نامی شخص کے ذریعے سٹی بینک کے ذریعے منتقل ہوئی۔







