وفاقی وزیر احسن اقبال کی پروفےسر جسٹن یفو لن کے ہمراہ دانشوروں، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی علمی انقلاب کی صدی ہے، آج دنیا کی معیشت ایشیااورچین کے ساتھ جڑی ہے، سی پیک کے ذریعے معاشی اور علمی انقلاب آئے گا،حکومت تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط قائم کر کے معیاری تحقیق اور پائیدار ترقی کے اصول پر کارفرما ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی علمی انقلاب کی صدی ہے، آج دنیا کی معیشت ایشیااورچین کے ساتھ جڑی ہے، سی پیک کے ذریعے معاشی اور علمی انقلاب آئے گا،حکومت تعلیم اور صنعت کے درمیان روابط قائم کر کے معیاری تحقیق اور پائیدار ترقی کے اصول پر کارفرما ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے منگل کو پروفےسر جسٹن یفو لن کی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں دانشوروں، سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہی ۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ چار سال قبل پاکستان کوعراق اورافغانستان سے خطر ناک ملک قراردیا گیا، کوئی غیر ملکی پاکستان میں 1ڈالر سرمایہ کاری پر تیار نہیں تھا، مگر سی پیک منصوبے کے بعد پاکستان میں حالات میں بہتری آئی اور دنیا ہمیں سرمایہ کاری کی بہترین اور محفوظ ترین منزل قرار دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جسٹن کے دورے سے مقامی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ابہام دور کرنے کا موقع ملا۔

مزید خبریں

Leave a Reply