نو یں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کےلئے نئی نصابی کتاب کی ایک ہفتہ میں مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے، محمد بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے فیڈرل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ 9 ویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کےلئے نئی نصابی کتاب کی ایک ہفتہ میں مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت قومی نصاب پر نظر ثانی کے سلسلہ میں منعقدہ 8ویں اجلاس کی صدارت …

اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے فیڈرل تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ 9 ویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کےلئے نئی نصابی کتاب کی ایک ہفتہ میں مارکیٹ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت قومی نصاب پر نظر ثانی کے سلسلہ میں منعقدہ 8ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ہے۔ وزیر مملکت نے فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کو مزید ہدایت کی کہ وہ نوویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کا کیمبرج یونیورسٹی پریس کے نصاب سے موازنہ کرے اور اس ضمن میں نتائج اور سفارشات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں۔ اس موقع پر وزیر کو بتایا گیاکہ جمہوریت کے کنسپٹ اور آئین پر مشتمل نصابی مواد تیار کرلیا گیا ہے جوکہ سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے قومی نصابی کونسل کے سیکرٹریٹ کو ہدایت کی کہ اس نصابی مواد کو حتمی شکل دینے کےلئے ہائیراےجوکیشن کمیشن کے ساتھ رابطہ کاری کی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply