چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز تھنک ٹینک سے خطاب

پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، مسئلہ جموں وکشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے خواہاں ہےں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز تھنک ٹینک سے خطاب، پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام لندن ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ …

پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، مسئلہ جموں وکشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے خواہاں ہےں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز تھنک ٹینک سے خطاب، پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے آرمی چیف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

لندن ۔ 04 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے،پاکستان مسئلہ جموں وکشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔ دورہ برطانیہ کے دوران انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے علاقائی اور عالمی سیکورٹی صورتحال اور چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران افغانستان میں سیکورٹی صورتحال اور خطے کے امن اور خوشحالی پر اس کے اثرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دہشتگردی اور انتہاءپسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی شرکاءکو آگاہ کیا۔ انہوں نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے خطے کی اقتصادی ترقی پر مثبت اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید خبریں

Leave a Reply