اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے خلاف بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے، یہ صرف نعیم الحق کا بیان نہیں بلکہ ان کی پوری پارٹی کی پالیسی ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو آئینی اداروں اور عزت دار لوگوں کی …
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کے خلاف بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیرسنجیدہ ہے، یہ صرف نعیم الحق کا بیان نہیں بلکہ ان کی پوری پارٹی کی پالیسی ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو آئینی اداروں اور عزت دار لوگوں کی تضحیک کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں اور اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے رونا شروع کر دیتے ہیں ، ہمیں اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے، جو ہمارے لئے دہشتگردی کی جنگ لڑ رہی ہے اور جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے، اب پاکستان میں فساد اور انتشار کی سیاست کا وقت ختم ہو چکا ہے، جب تک کوئی پاکستان کی عوام کے فلاح وبہبود کےلئے کام نہیں کرتا وہ نااہل ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کی گفتگو کرنا اور ایک ایسے ادارے اور ایسے شخص پر الزام لگانا جو پاکستان کے معتبر ادارے افواج پاکستان سے جڑا ہو، انتہائی نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف نعیم الحق کا بیان نہیں بلکہ ان کی پوری پارٹی کی پالیسی ہے کہ وہ آئینی اداروں، عزت دار اداروں پر الزام تراشی کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارہ جو دن رات پاکستان کی سلامتی کےلئے سرحدوں پر لڑ رہا ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، اس قسم کا بیان دینا اور جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کو متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نعیم الحق نے 2013ءکے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جو بات کی ہے دراصل ان کی نااہلی کی وجہ سے انہیں ووٹ نہیں ملا، اس پر سپریم کورٹ کے کمیشن کا مکمل فیصلہ آ چکا ہے جب اس بارے میں ان سے ثبوت مانگے جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہمارا کام صرف الزام عائد کرنا ہے، ثبوت ہمارے پاس نہیں ہیں۔







