مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات کا آغاز

مکہ مکرمہ۔11اگست (اے پی پی):سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فائنل کوالیفائرز کا آغاز کیا۔ ایس پی اے کے مطابق وزیر اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ اس سال سعودی عرب، اردن، پاکستان اور مالی سے تعلق رکھنے …

مکہ مکرمہ۔11اگست (اے پی پی):سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فائنل کوالیفائرز کا آغاز کیا۔

ایس پی اے کے مطابق وزیر اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ اس سال سعودی عرب، اردن، پاکستان اور مالی سے تعلق رکھنے والےعلم اور تجربے کے حامل افراد کے ایک گروپ کو جج کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے اور تمام شرکا کو مجموعی طور پر 10 لاکھ ریال کے انعامات ملیں گے۔ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز نے کہا کہ 1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں۔وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ مقابلے کی اختتامی تقریب مسجد الحرام میں منعقد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ مقابلے کے شرکا کے لیے 5 زمرے رکھے گئے ہیں۔ پہلا زمرہ ان حفاظ کے لیے مخصوص ہوگا جو مکمل قرآن کریم کے حافظ ہونے کے ساتھ تجوید اور ساتوں قرات کے ماہرہوں۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ 70 ہزار اور ایک لاکھ 60 ہزار ریال مقرر کیے گئے ہیں۔مقابلے میں دیگر نوعیت کے فاتحین کےلیے بھی نقد انعامات رکھے گئے ہیں جن کی مالیت ڈیرھ لاکھ سے 45 ہزارریال تک ہوگی۔