ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے کھجور کی کاشت میں توسیع کے ذریعے 124 فیصد خود کفالت کی شرح حاصل کی ہے جبکہ سالانہ پیداور 1.6 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 165 ہزار ہیکٹر تک کے وسیع رقبے پر کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ کھجور انڈسٹری …
سعودی عرب میں کھجور کی سالانہ پیداوار 1.6 ملین ٹن سے متجاوز

مزید خبریں
ریاض۔11اگست (اے پی پی):سعودی عرب نے کھجور کی کاشت میں توسیع کے ذریعے 124 فیصد خود کفالت کی شرح حاصل کی ہے جبکہ سالانہ پیداور 1.6 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت، پانی اور زراعت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 165 ہزار ہیکٹر تک کے وسیع رقبے پر کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ کھجور انڈسٹری میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔ ریاض ریجن کھجور کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔ سالانہ پیداوار 390.698 ٹن ہے۔ قصیم ریجن سالانہ 390,698 ٹن پیداوار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔مدینہ منورہ ریجن میں کھجور کی سالانہ پیداوار 263,283 ٹن جبکہ الشرقیہ ریجن میں 203.069 ٹن ہے۔یاد رہے کہ مملکت میں کھجور کی 300 سے زیادہ اقسام پیدا ہوتی ہیں۔ ان میں سب سے مشہورسکری، الخلاص، عجوہ، الصقعی اور الصفری ہیں۔








