غزہ کے سکول میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت، وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔13اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےغزہ کے ایک سکول میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر ہونے والے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے جاری بیان میں کہاکہ انتونیو گوتریش نے غزہ کے الطبعین نامی سکول میں …

اقوام متحدہ ۔13اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےغزہ کے ایک سکول میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر ہونے والے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے جاری بیان میں کہاکہ انتونیو گوتریش نے غزہ کے الطبعین نامی سکول میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر گزہ روز ہونے والا اسرائیلی حملہ جس میں خواتین اور بچے ہلاک ہوئے ۔

ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس بات سے سخت مایوس ہیں کہ اسرائیل سلامتی کونسل کی قرارداد 2735 (2024) کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے اور اس کی کسی شق پر عمل نہیں کیا۔فرحان حق عزیز نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل امریکا، مصر اور قطر کے رہنمائوں کی علاقائی امن کے لیے ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تنازعے کے اصل فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ مذاکراتی عمل میں دوبارہ شامل ہوکر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے فریقین سے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ اور اس کے پار شہریوں کو تحفظ اور ان کی بلاروک ٹوک انسانی رسائی یقینی بنائی جاسکے۔