لندن ۔13اگست (اے پی پی):بحراوقیانوس میں واقع رودبار انگلستان(انگلش چینل) عبور کر کےچھوٹی کشتیوں میں سوار 700 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے۔برطانوی روزنامے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہی دن میں انسانی سمگلرزکے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ بحراوقیانوس میں شمالی فرانس اور جنوبی انگلینڈ کے بحری راستے …
چھوٹی کشتیوں پر انگلش چینل کے راستے 700 تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے

مزید خبریں
لندن ۔13اگست (اے پی پی):بحراوقیانوس میں واقع رودبار انگلستان(انگلش چینل) عبور کر کےچھوٹی کشتیوں میں سوار 700 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے۔برطانوی روزنامے دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایک ہی دن میں انسانی سمگلرزکے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
بحراوقیانوس میں شمالی فرانس اور جنوبی انگلینڈ کے بحری راستے انگلش چینل کے ذریعے خطرناک کراسنگ کی کوشش میں دو تارکین کی موت بھی ہوئی ہے۔قبل ازیں فرانسیسی حکام نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے اس خطرناک سمندری سفر میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے جاری کردہ عارضی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 703 افراد 11 کشتیوں پر پہنچے۔تازہ ترین چینل کراسنگز کو شمار کرتے ہوئے 2024 کے آغاز سے غیرقانونی تارکین کی تعداد 18 ہزار 342 شمار کی گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔








