جکارتہ ۔15اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی ریلیف و امدادی مرکز نے جمہوریہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں معاشی مدد اور بااختیار بنانے اور جدید ابتدائی طبی امداد کے لیے رضاکارانہ تربیتی منصوبے کا آغاز کردیا۔ العربیہ کے مطابق یہ تربیت 18 اگست تک منعقد کی جائے گی۔ پروگرام میں مختلف شعبوں کے 23 رضاکار تربیت فراہم کر رہے ہیں۔مہم کے آغاز کے بعد سے مرکز کی …
سعودی عرب ، کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا انڈونیشیا میں نیا تربیتی منصوبہ شروع

مزید خبریں
جکارتہ ۔15اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی ریلیف و امدادی مرکز نے جمہوریہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں معاشی مدد اور بااختیار بنانے اور جدید ابتدائی طبی امداد کے لیے رضاکارانہ تربیتی منصوبے کا آغاز کردیا۔ العربیہ کے مطابق یہ تربیت 18 اگست تک منعقد کی جائے گی۔
پروگرام میں مختلف شعبوں کے 23 رضاکار تربیت فراہم کر رہے ہیں۔مہم کے آغاز کے بعد سے مرکز کی رضاکار ٹیم نے تربیتی کورسز فراہم کیے ہیں جن میں ابتدائی طبی امداد، سلائی اور کڑھائی، برقی وائرنگ، غذائیت، ایئر کنڈیشنر کی دیکھ بھال کی بنیادی باتیں، فوٹو گرافی، مونٹیج، مواد کی تخلیق کی بنیادی باتیں شامل ہیں۔ ان پروگراموں سے 200 افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
یہ پروگرام کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے مختلف ملکوں کے نوجوانوں کو اپنے لیے آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی سعودی خواہش کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔








