سعودی عرب میں جدید آلات کے ذریعے سڑکوں کی بحالی کا کام شروع

ریاض ۔15اگست (اے پی پی):سعودی جنرل اتھارٹی فار روڈز نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا جو اسفالٹ کی تمام تہوں اور سائٹ پر اس کے نیچے موجود چیزوں کو ری سائیکل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ منصوبہ اتھارٹی کی سڑکوں کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی کوششوں کے حصے کے طور شروع کیا گیا ہے۔ …

ریاض ۔15اگست (اے پی پی):سعودی جنرل اتھارٹی فار روڈز نے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا جو اسفالٹ کی تمام تہوں اور سائٹ پر اس کے نیچے موجود چیزوں کو ری سائیکل کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔العربیہ کے مطابق یہ منصوبہ اتھارٹی کی سڑکوں کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی کوششوں کے حصے کے طور شروع کیا گیا ہے۔

سعودی شاہراہوں کے عموی ادارے نے وضاحت کی کہ ایف ڈی آر کا سامان سائٹ پر موجود کولڈ ری سائیکلنگ تکنیکوں میں سے ایک ہے۔ یہ مشین تمام سفالٹ تہوں اور ان کے نیچے موجود گندگی کی تہوں کو براہ راست سائٹ پر پیسنے کا کام کرتی ہے۔ اس میں سیمنٹ اور دیگر کچھ مواد شامل کرنے کا امکان ہوتا ہے تاکہ نئی اسفالٹ کی سطح کے لیے ایک مستحکم بنیاد کی تشکیل اور فرش کی تہوں کی ساختی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔

روڈز اتھارٹی نے بتایا کہ اسفالٹ کی تمام تہوں کو ری سائیکل کرنے اور اس کے نیچے سائٹ پر ایف ڈی آر کے آلات کے کئی فائدے ہیں۔ اس میں روایتی دیکھ بھال کے کام کے مقابلے میں لاگت میں 40 سے 70 فیصد تک کمی آتی ہے۔ خام مال کو 40 فیصد تک زیادہ محفوظ کیا جاتا ہے۔ کاربن کا اخراج کم ہوتا ہے۔ سائٹ پر ہی 100 فیصد سامان موجود ہونے کی وجہ سے عمل درآمد کے وقت میں 40 فیصد تک کمی آ جاتی ہے۔

واضح رہے جنرل روڈز اتھارٹی نے اس سال کے آغاز میں ایک اور آلات کے استعمال کے آغاز کا اعلان کیا تھا جو سڑکوں کو براہ راست سائٹ پر کھرچنے اور اسفالٹ کرنے کا کام کرتا ہے۔