انقرہ ۔15اگست (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے نئے برطانوی ہم منصب ( وزیر مملکت برائے تجارت)جوناتھن رینالڈز کے ساتھ وڈیو ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹی آرٹی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان وڈیو کانفرنس کال ہوئی جس میں باہمی تجارتی حجم بڑھانے،سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو مزید …
ترک وزیر تجارت کی برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، تجارتی حجم کو بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
انقرہ ۔15اگست (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے نئے برطانوی ہم منصب ( وزیر مملکت برائے تجارت)جوناتھن رینالڈز کے ساتھ وڈیو ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹی آرٹی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے تجارت کے درمیان وڈیو کانفرنس کال ہوئی جس میں باہمی تجارتی حجم بڑھانے،سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
علاوہ ازیں ترکیہ اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکراتی عمل کا جائزہ لیا ہےاورترکیہ میں مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترک وزیر تجارت نے برطانوی ہم منصب کے نئے عہدے پر تقرری پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔








