دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

146
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 84 ہزار200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ54 ہزار900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار400 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ4 ہزار 900کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22ہزار300کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 81 ہزار500کیوسک اور اخراج 64 ہزار100 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، جمعرات کو ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1548 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.651 ملین ایکڑ فٹ ہے اور منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.25 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.991 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.007 ملین ایکڑ فٹ ہے۔