بیجنگ ۔15اگست (اے پی پی):چین کی جاب مارکیٹ جنوری سے جولائی (2024 )کے عرصے میں مستحکم رہی،سالانہ بنیاد پر شہری بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔شَنہوا کے مطابق جمعرات کو چین کےقومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس ) کے اعداد و شمار کے تحت شہری بے روزگاری کی شرح اس سال کے پہلے سات مہینوں میں 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے …
بے روزگاری کی شرح میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران استحکام رہا،چینی ادارہ شماریات

مزید خبریں
بیجنگ ۔15اگست (اے پی پی):چین کی جاب مارکیٹ جنوری سے جولائی (2024 )کے عرصے میں مستحکم رہی،سالانہ بنیاد پر شہری بے روزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔شَنہوا کے مطابق جمعرات کو چین کےقومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس ) کے اعداد و شمار کے تحت شہری بے روزگاری کی شرح اس سال کے پہلے سات مہینوں میں 5.1 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے، صرف جولائی میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد تھی جو جون میں 5 فیصد سے زیادہ تھی لیکن ایک سال پہلے کی 5.3 فیصد سے کم ہے۔
رواں سال چینی حکومت نے مستحکم جاب مارکیٹ یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، روزگار کی حامی پالیسیوں کو فروغ دینے، ملازمت کی تلاش میں خدمات کو بڑھانے اور کلیدی گروپوں جیسے کالج گریجویٹس اور تارکین وطن کارکنوں کی مدد کے لیے اقدامات پر عمل درآمد کیا ہے۔این بی ایس کے ترجمان لیو ای ہوا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ معیشت کی ترقی اور تیزی سے بڑھتی نئی معیاری پیداوار، نئے پیشوں اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے سے روزگار کی صورتحال مستحکم رہے گی۔








