ڈھاکہ۔15اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے موقع پران کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی کوشش کرنے والے عوامی لیگ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اے ایف پی کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی اطلاعات پربانس کے ڈنڈوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے مسلح شہری اور طالب علم بڑی تعداد میں …
شیخ مجیب کی برسی پر ریلی نکالنے والے عوامی لیگ کے کارکنوں پر طلبہ اور شہریوں کا تشدد

مزید خبریں
ڈھاکہ۔15اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے موقع پران کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی کوشش کرنے والے عوامی لیگ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ اے ایف پی کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی اطلاعات پربانس کے ڈنڈوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے مسلح شہری اور طالب علم بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے۔ انہوں نے شیخ حسینہ واجد کے متعدد حامیوں کو مارا پیٹا اور کہا کہ ان لوگوں کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قبل ازیں شیخ حسینہ واجد کے دوراقتدار میں ان کے والد شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی تھی تاہم موجود حکومت نے یہ تعطیل منسوخ کر دی ہے۔ اس موقع پر 26 سالہ عمران الحسن قیس نے کہا کہ مفرور اور آمر شیخ حسینہ نے اپنے غنڈوں اور ملیشیا کی فورسز کو جائے وقوعہ پر آنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ ایک جوابی انقلاب لا سکیں لیکن ہم یہاں اپنے انقلاب کی حفاظت کے لیے موجود ہیں تاکہ کوئی اسے ہمارے ہاتھوں سے چھین نہ لے۔
اس جگہ موجود طالب علموں اور عام شہریوں نے عوامی لیگ کے حامی ہونے کے شبہ میں کئی لوگوں کو ڈنڈوں اور پائپوں سے مارا پیٹا۔بنگلہ دیشی اخبار ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق، ممتاز طالب علم رہنما سرجیس عالم نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ عوامی لیگ جمعرات کو یوم سوگ منانے کے نام پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کرے گی لیکن ہم ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کے لیے سڑکوں پر موجود رہیں گے۔








