حج پالیسی 2017 وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی

حج پالیسی 2017 وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا: ترجمان مذہبی امور اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017 وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان وزارتِ مذہبی امورو بین …

حج پالیسی 2017 وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی
وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا: ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017 وفاقی کابینہ کو منظوری کیلئے ارسال کر دی گئی۔ وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی حج پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی نے وزارت سے جاری ایک بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے حج پالیسی 2017 کا مسودہ سپریم کورٹ کے احکامات پرقائم کی گئی “حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی ”کی سفارشات اور سعودی تعلیمات کی روشنی میں تیار کر کے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری کی سربراہی میں قائم اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کے نمائندے ڈپٹی اٹارنی جنرل، ڈی جی وزارتِ خارجہ ، ڈی جی مسابقتی کمیشن آف پاکستان اور مشیر وزارتِ قانون و انصاف اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ حج پالیسی کے مسودے کی تیاری سے قبل بینکوں کے نمائندے، ایئر لائنز، نئے اور پرانے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز اور حج ماسٹر ٹرینرزسمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویزحاصل کی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply