اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بد ھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں نیشنل پر یس کلب اسلا م آباد اور ایبٹ آباد پر یس کلب کے عہدیداران نے بھی شر کت کی۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے پی …
قائم مقا م سپیکر قومی اسمبلی کا پی ایف یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بد ھ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں نیشنل پر یس کلب اسلا م آباد اور ایبٹ آباد پر یس کلب کے عہدیداران نے بھی شر کت کی۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سپیکر نے پی ایف یو جغ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافتی برادری کی طر ف سے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے ملک میں جمہوری اقتدار کے فروغ ،جمہوریت کے استحکام ، اظہار رائے کی آزادی اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں PFUJکے کردار کو سر اہا۔قائم مقام سپیکر نے کہا کہ آج کا پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے اوروزیر اعظم محمد نواز شر یف کی قیادت میں تیزی سے تر قی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چودہ سالوں میں سابقہ حکمرانوں کی جانب سے ہزارہ ڈویژن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھاگیا اور ہزارہ ڈویژن کے عوام کو مسلم لیگ(ن) سے وابستگی کی سزا دی گئی اور انہیں ان کے جائز حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔







