جزائر فجی میں درمیانی شدت کا زلزلہ

138
earthquake
earthquake

سووا۔16اگست (اے پی پی):جزائر فجی میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ شِنہوا کے مطابق جرمن ریسرچ سنٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق جزائر فجی کے جنوب میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی گہرائی 29 کلو میٹر تھی جس کا مرکز جزائر فجی کا جنوبی علاقہ تھا۔