سعودی عرب اور بحرینی رابطہ کونسل کے تحت دفاعی اور فوجی کمیٹی کا پہلا اجلاس

135

ریاض۔17اگست (اے پی پی):سعودی، بحرینی رابطہ کونسل کے تحت دفاعی اور فوجی کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز منامہ میں ہوا ہے۔

ایس پی اے نے وزارت دفاع کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس کی صدرات سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور بحرین کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب النعیمی نے کی۔اجلاس میں سعودی عرب کی آرمڈ فورسز اور بحرین کی ڈیفنس فورسز کے درمیان موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں بحرین کے ولی عہدو وزیراعظم اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے سعودی چیف آف سٹاف کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔