سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسر کے شرکا کا دورہ کلاک ٹاور میوزیم

مکہ مکرمہ۔18اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے کئی شرکا نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں دورہ کلاک ٹاور میوزیم کے دوران شرکا نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے ساتھ قرآن پاک کی طباعت، اشاعت، تدریس، …

مکہ مکرمہ۔18اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے کئی شرکا نے مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور میوزیم کا دورہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ میں دورہ کلاک ٹاور میوزیم کے دوران شرکا نے شاہ سلمان اور ولی عہد کی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے ساتھ قرآن پاک کی طباعت، اشاعت، تدریس، قرآن پاک حفظ کرنے والوں کا اعزاز،ان کی دیکھ بھال اور توجہ پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مسجد الحرام کی توسیع اور زائرین کی خدمت کےلیے مملکت کی کوششوں کو بھی سراہا۔