ریاض۔18اگست (اے پی پی):نیشنل اولمپیارڈ فار پروگرامنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں گولڈ میڈل جیتنے والے سعودی طلبہ کے ایک گروپ نے برطانیہ میں آکسفورڈ سکالرز پروگرام میں شرکت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق دو ہفتے کے تربیتی پروگرام کے اختتام پر ٹرینی طلبہ کو اعلیٰ یونیورسٹیوں کے لیے تعلیمی سفارش کے ساتھ برٹش ایکریڈشن کونسل سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔پروگرام کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی …
سعودی طلبہ کی برطانیہ میں آکسفورڈ سکالرز پروگرام میں شرکت

مزید خبریں
ریاض۔18اگست (اے پی پی):نیشنل اولمپیارڈ فار پروگرامنگ اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں گولڈ میڈل جیتنے والے سعودی طلبہ کے ایک گروپ نے برطانیہ میں آکسفورڈ سکالرز پروگرام میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دو ہفتے کے تربیتی پروگرام کے اختتام پر ٹرینی طلبہ کو اعلیٰ یونیورسٹیوں کے لیے تعلیمی سفارش کے ساتھ برٹش ایکریڈشن کونسل سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔پروگرام کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)، وزارت تعلیم اور شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) نے کیا تھا۔ پروگرام کے دوران مڈل اور ہائی سکول کے 10 طلبہ جن کی عمریں 14 سے 18 سال کے درمیان تھیں پروگرامنگ، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ کی تربیت حاصل کی۔
طلبہ نے عملی مسائل حل کرنے اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے اخلاقی مضمرات کو سمجھنے کےلیے الگورتھم کا استعمال کیا۔یاد رہے کہ اولمپیارڈ کے آخری مرحلے میں 298 طالب علموں نے حصہ لیا جنہوں نے مقابلے کے لیے رجسٹرڈ 2 لاکھ 60 ہزار طلبہ میں سے کامیابی حاصل کی۔








