ایبٹ آباد۔ 19 اگست (اے پی پی):آل ہزارہ باکسنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں فٹ تھینک کلب کے 8 باکسروں نے 10 مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ فٹ تھینک کلب کے باکسر ایبٹ آباد چیلنج فائٹ میں بھی مقابلے جیت چکے ہیں۔ فٹ تھینک کلب کے کوچ سردار شیر دل نے کہا ہے کہ کلب تمام مقابلے جیتے اور پہلی پوزیشن لینے پر اﷲ تعالیٰ کے حضور سربسجود …
آل ہزارہ باکسنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں فٹ تھینک کلب کے 8 باکسروں نے 10 مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 19 اگست (اے پی پی):آل ہزارہ باکسنگ چیمپئن شپ مقابلوں میں فٹ تھینک کلب کے 8 باکسروں نے 10 مقابلے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
فٹ تھینک کلب کے باکسر ایبٹ آباد چیلنج فائٹ میں بھی مقابلے جیت چکے ہیں۔ فٹ تھینک کلب کے کوچ سردار شیر دل نے کہا ہے کہ کلب تمام مقابلے جیتے اور پہلی پوزیشن لینے پر اﷲ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں، کلب میں باکسنگ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے، کلب میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، کلب کا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے ہٹا کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف لیکر آنا ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جیتنے والے باکسرز کا کہنا تھا کہ سردار شیردل نے ہماری بہترین انداز میں کوچنگ کی ہے، ہماری ٹیم شیروں کی طرح کھیلی، ٹورنامنٹ میں نیشنل لیول کی فائٹس ہوئی ہیں جنہیں حاضرین نے بھی خوب سراہا ہے۔
انٹرنیشنل باکسر میر وائس کا کہنا ہے ہماری ٹیم کے مقابلے انتہائی دلچسپ اور انٹرنیشنل سطح کے تھے، ٹیم کا مورال انتہائی بلند ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔








