ڈھاکہ ۔19اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ،سابق روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر عبیدالقادر، سابق رکن اسمبلی شمیم عثمان، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان سمیت 62 افراد کے خلاف نارائن گنج کے علاقے سدھیر گنج میں مچھلی کے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ مقتول محمد ملون کی بیوہ شہناز بیگم کی …
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔19اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ،سابق روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر عبیدالقادر، سابق رکن اسمبلی شمیم عثمان، سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان سمیت 62 افراد کے خلاف نارائن گنج کے علاقے سدھیر گنج میں مچھلی کے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ مقتول محمد ملون کی بیوہ شہناز بیگم کی طرف سے اتوار کی رات دیر گئے سدھیر گنج تھانے میں درج کرایا گیا جس کے بعد سابق وزیر اعظم کے خلاف درج کرائے جانے والے مقدمات کی تعداد ایک درجن تک پہنچ گئی ہے۔
مقدمے میں دیگرنامزد ملزمان میں سابق رکن اسمبلی شمیم عثمان کا بیٹا آیون عثمان، ان کا بھتیجا ازمیری عثمان اور نارائن گنج میٹروپولیٹن عوامی لیگ کے آرگنائزنگ سیکرٹری شاہ نظام شامل ہیں۔مقدمے کے مندرجات کے مطابق 21 جولائی کو طلبہ کی تحریک میں خلل ڈالنے کے لیے عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے آتشیں اسلحے، کاک ٹیلز اور لاٹھیوں سے مسلح ہو کر ڈھاکہ چٹاگانگ ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور لوگوں کو خوفزدہ کیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے وزیر داخلہ اسد الزماں نے مبینہ طور پر دیگر ملزمان کو احتجاجی مظاہرے کے شرکا پر فائرنگ کا حکم دیا۔
ملزمان نے کاک ٹیل کے ساتھ دھماکے کئے، خوف پیدا کیا، اور پھر اپنے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سڑک پر موجود لوگوں پر فائرنگ کی ۔اس دوران دوپہر کے قریب مقامی مچھلی منڈی سے گھر واپس آتے ہوئے محمد ملون کو سینے میں گولی لگی اور وہ سڑک پر گر گیا۔اسے علاقے کے پرو ایکٹیو میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سے قبل ہفتہ کو نارائن گنج صدر ماڈل تھانے میں شیخ حسینہ، ان ان کی کابینہ کے رکن عبیدالقادر اور رکن اسمبلی شمیم عثمان سمیت 48 افراد کے خلاف ایک شہری ابوالحسن کے قتل کا ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔








