پیرس۔19اگست (اے پی پی):پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2024جیت لی۔29 سالہ پولینڈ کی سائیکل سوار کٹارزینا نیویاڈوما نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے گزشتہ سال کا ایڈیشن اپنے نام کیا تھا وہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار …
پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2024جیت لی

مزید خبریں
پیرس۔19اگست (اے پی پی):پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما نے ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2024جیت لی۔29 سالہ پولینڈ کی سائیکل سوار کٹارزینا نیویاڈوما نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ نے گزشتہ سال کا ایڈیشن اپنے نام کیا تھا وہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ نیدرلینڈز کی سائیکل سوار پاؤلینا روئیجیکرز ا تیسرے نمبر پر رہی ۔
ایک ہفتہ تک جاری رہنے والی اس ریس کے آٹھویں اور آخری مرحلے میں نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ڈیمی وولرنگ فاتح رہی تاہم مجموعی برتری کی بنیاد پر ریس کا ٹائٹل پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوماکے نام رہا۔29 سالہ پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈوما نے کہا ہے کہ وہ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2024کا ایڈیشن جینتے پر بہت خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریس کے تمام 8 مراحل سے بہت لطف اندوز ہوئی ۔پولینڈ کی سائیکلسٹ کٹارزینا نیویاڈومانے ریس میں پانچویں مرحلے سے یلو جرسی پر قبضہ حاصل کیا تھا جو ریس کے آخری مرحلے تک برقرار رہا۔








