راولپنڈی کی پچ فاسٹ بائولنگ اور بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، فاسٹ باؤلرز اچھی فارم میں ہیں، ہیڈ کوچ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم

راولپنڈی ۔19اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بائولنگ اور بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، فاسٹ باؤلرز اچھی فارم میں ہیں، امید ہے بیٹرز بھی پنڈی کی پچ پر اچھا پرفارم کریں گے، پی سی بی نے لاہور میں ہمارے لئے بہترین ٹریننگ کا انعقاد کیا جہاں ہماری ٹیم نے بہت اچھے ماحول میں پریکٹس کی ۔ان …

راولپنڈی ۔19اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے نے کہا ہے کہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ بائولنگ اور بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، فاسٹ باؤلرز اچھی فارم میں ہیں، امید ہے بیٹرز بھی پنڈی کی پچ پر اچھا پرفارم کریں گے، پی سی بی نے لاہور میں ہمارے لئے بہترین ٹریننگ کا انعقاد کیا جہاں ہماری ٹیم نے بہت اچھے ماحول میں پریکٹس کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن پہلے سے زیادہ فٹ ہیں اور اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ فاسٹ باؤلرز اور بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے، ہماری ٹیم میں فاسٹ باؤلر زیادہ ہیں اور دو سپنر ہیں جو کہ آل راؤنڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر 250 کا سکور وننگ سکور ہوتا ہے ، امید ہے ہمارے بیٹرز پنڈی کی پچ پر اچھا پرفارم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فاسٹ باؤلرز ینگ ہیں اور بہت اچھا پرفارم کر رہے ہیں ،خاص طور پر انہوں نے حالیہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے لاہور میں ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جہاں تین دن کھلاڑیوں نے بہت اچھے ماحول میں بھرپور پریکٹس کی ، اس کے ساتھ ساتھ ہماری اے ٹیم کو یہاں کھیلنے کا موقع دیا گیا ۔ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ وہ مشتاق احمد کو 1998 ء سے جانتے ہیں، ان کی کوچنگ سے سپن باؤلنگ کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے ، وہ فیصلہ سازی میں بھی رہنمائی کرتے ہیں ۔ہتھورا سنگھے نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہونے تک جاری رکھیں گے ،اگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مجھے تبدیل کرنا ہو تو فیصلہ منظور ہو گا۔

 

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔