ریاض ۔20اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنرکل (21اگست ) کو مسجد الحرام خصوصی تقریب کے دوران کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے۔ایس پی اے کے مطابقاس مقابلے کے نگراں وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا۔ 1978 میں …
سعودی عرب ، کنگ عبدالعزیز مقابلہ حسن قرآت کے فاتحین کو 4 ملین ریال کے انعامات دیے جائیں گے

مزید خبریں
ریاض ۔20اگست (اے پی پی):مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنرکل (21اگست ) کو مسجد الحرام خصوصی تقریب کے دوران کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے۔ایس پی اے کے مطابقاس مقابلے کے نگراں وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا۔
1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں۔ وزیر اسلامی امور کا کہنا تھاکہ یہ مقابلہ مملکت کی جانب سے قرآن پاک اور اسے حفظ کرنے والوں کی دیکھ بھال کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مقابلے کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔مقابلے کے فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔








