پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ) سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان گرین شرٹس سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شان مسعود …

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل (بدھ سے) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان گرین شرٹس سے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز شان مسعود لیڈ کریں گے جبکہ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم نجم الحسن شانٹو کی زیر قیادت میدان میں اترگےگی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

فاسٹ باؤلر عامر جمال کو فٹنس مسائل کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق عامر جمال کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط کی گئی تھی لیکن وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ انہیں لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس پر کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، عامر جمال رواں سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے اور صحت کی بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک اسی مقام راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔