ریاض ۔20اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شینا وترا کو ان کے تقرر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں ان کے ملک اور تھائی عوام کی کامیابی و خوشحالی کےلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ پیتونگاترن شینا وترا کو سب سے کم عمر …
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تھائی لینڈ کی پیتونگاترن شینا واترا کووزیراعظم بننے پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

مزید خبریں
ریاض ۔20اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شینا وترا کو ان کے تقرر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں ان کے ملک اور تھائی عوام کی کامیابی و خوشحالی کےلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پیتونگاترن شینا وترا کو سب سے کم عمر تھائی وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شینا وترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔








