برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل استعمال سے روک دیا

لندن ۔20اگست (اے پی پی):برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔ دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر سٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔اخبار نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ روسی جنگجوؤں کے 90 فیصد افراد کو سٹارم شیڈو میزائلز …

لندن ۔20اگست (اے پی پی):برطانیہ نے یوکرین کو روس کے اندر تباہ کن میزائل کے استعمال سے روک دیا۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر سٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔اخبار نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ روسی جنگجوؤں کے 90 فیصد افراد کو سٹارم شیڈو میزائلز کی حدود سے باہر منتقل کر دیا گیا تھا،اس تناظر میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کو نئے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ یوکرین کی طرف سے سٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال پر عائد پابندیوں کو ہٹا لیں۔

دوسری طرف یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ برطانوی حمایت سست ہو رہی ہے۔