انگلش پریمیئر لیگ ، لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کے درمیان میچ 1-1 سے برابر

لندن۔20اگست (اے پی پی):لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے واحد گول پیڈرو پوررو نے سکور کیا جبکہ لیسٹر سٹی کی جانب سے واحد گول جیمی ورڈی نے سکور کیا۔ انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں ۔ منگل کو کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر، …

لندن۔20اگست (اے پی پی):لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیموں کے درمیان انگلش پریمیئر لیگ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے واحد گول پیڈرو پوررو نے سکور کیا جبکہ لیسٹر سٹی کی جانب سے واحد گول جیمی ورڈی نے سکور کیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں ۔ منگل کو کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر، انگلینڈکے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں نبرا ٓزما تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے پیڈرو پوررو نے 29 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیسٹر سٹی کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔

یوں میچ کے پہلے ہاف پر ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو لیسٹر سٹی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے پہلے ہاف کے بعد لیسٹر سٹی کی جانب سے جیمی ورڈی نے میچ 57 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔