کراچی۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 31 مارچ 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
کراچی۔ 6 اپریل (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 31 مارچ 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 55 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 8 کروڑ 44 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 16 ارب 46 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہ گئے۔








