جاپان، ایئر پورٹ کے سٹور سے قینچی گم ہونے پر 36 پروازیں منسوخ، 201 کی روانگی میں تاخیر

ٹوکیو۔20اگست (اے پی پی):جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب واقع سٹور سے قینچی گم ہونے کی وجہ سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 کی روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہوکائیڈو کے نیو چیٹوز ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً دو گھنٹے کے لیے معطل رہے، کائونٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں …

ٹوکیو۔20اگست (اے پی پی):جاپان کے ہوکائیڈو پریفیکچر کے ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب واقع سٹور سے قینچی گم ہونے کی وجہ سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 کی روانگی میں تاخیر ہو گئی ۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کے دوران ہوکائیڈو کے نیو چیٹوز ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً دو گھنٹے کے لیے معطل رہے، کائونٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور سینکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق گم ہو نے والی قینچی تلاش کرنے پر ایک دن بعد اسی سٹور سے مل گئی تھی۔ ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے مسافروں کی بڑی تعد سالانہ چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جار ہی تھی۔ نیو چیٹوز جاپان کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، جو دارالحکومت ٹوکیو اور ساپورو کے درمیان ہوائی راستہ فراہم کرتا ہے ۔2022 میں 15 ملین سے زیادہ مسافروں نے اس ہوائی اڈے کا استعمال کیا۔