سعودی عرب کا کولمبیا میں ہیلتھ پروجیکٹ شروع کرنے پر غور

ریاض ۔21اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کولمبیا میں ہیلتھ کیئر پروجیکٹ قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے رضاکارطبی عملے کے ارکان نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 11 سے 15 اگست تک کولمبیا کے شہروں بوگوٹا اور کیو بیکو کا دورہ کیا ہے۔نہوں نے سرکاری صحت کے عہدیداروں اور کئی ہسپتالوں …

ریاض ۔21اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کولمبیا میں ہیلتھ کیئر پروجیکٹ قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کے رضاکارطبی عملے کے ارکان نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 11 سے 15 اگست تک کولمبیا کے شہروں بوگوٹا اور کیو بیکو کا دورہ کیا ہے۔نہوں نے سرکاری صحت کے عہدیداروں اور کئی ہسپتالوں کے حکام سے بات چیت کی۔

یاد رہے کہ سعودی امدادی ایجنسی دنیا بھرمیں لاکھوں ضرورت مندوں کی مشکلات پر قابو پانے اور معمول کی زندگی گزارنے کی راہ ہموار کرنے میں ان کی مدد کر رہی ہے۔شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 92 ممالک میں مختلف قسم کے دو ہزار 402 امدادی منصوبے شروع کئے ہیں۔یہ منصوبے 176 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کئے گئے ہیں۔